فخر کونین
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - فخر دو عالم، دونوں جہانوں کا فخر۔ رہزن و رشوتی و تریاکی فخر کونین آدم خاکی ( ١٩٥٧ء، نبضِ دوراں، ٢٤٨ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ 'فخر' کو کسرۂ اضافت کے ذریعے عربی اسم کون کے تشنیہ 'کونین' کے ساتھ ملانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٧ء کو "نبضِ دوراں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر